← Back to writings
Poetry

نرم آواز کے نغموں سے چہکنے والی

علی اکبر ناطق

Read in Urdu

نرم آواز کے نغموں سے چہکنے والی
فاختہ ایک محبت کے چمن زاروں کی
صحنِ گل پوش کے خوابوں میں رہے محوِ خرام
فصلِ پُرخار میں پھرتی ہے صبا کو روتی
فاختہ، فیض کے آنگن میں مگر ایک غزل
ایک تصویرِ محبت ہے کہ مانی کا ہنر
ہاں سلیمیٰ جسے خود نقش بنانے کے جنوں
امن کے رنگ یوں قرطاس کے دل پر رکھ دے
جیسے تالاب کے سینے پہ ہو چاندی کا کنول
صورتیں بانٹتا ہو مُوئے قلم جیسے اُسے
آ گئے نقش بنانے کے ہنر کیسے اُسے

(سلیمیٰ ہاشمی کے لیے )

یاقوت کے ورق