
علی اکبر ناطق
علی اکبر ناطق اردو کے ناول نگار، افسانہ نگار اور شاعر ہیں۔ وہ ۱۹۷۶ء میں پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پیدا ہوئے۔
ان کی تصانیف میں فکشن، شاعری، خودنوشت، سوانح اور ادبی تنقید شامل ہیں۔ ابتدائی کتابوں میں شعری مجموعے بے یقین بستیوں میں، یاقوت کے ورق اور افسانوی مجموعہ قائم دین شامل ہیں۔
آکسفرڈ یونیورسٹی پریس سے ۲۰۱۲ء میں شائع ہونے والے قائم دین کو ۲۰۱۳ء میں یو بی ایل جنگ ادبی ایوارڈ ملا۔ علی مدیح ہاشمی کے ترجمے میں منتخب افسانے اور نائمہ راشد کے ترجمے میں نولکھی کوٹھی انگریزی کے قارئین تک پہنچے ہیں۔
ان کی کتابیں دیکھیے