← Back to writings
Poetry

اگر صلیب سرپھروںکے سَر سنبھالتی رہے

علی اکبر ناطق

Read in Urdu

اگر صلیب سرپھروںکے سَر سنبھالتی رہے
جنوں کی آگ روشنی کی رسم ڈالتی رہے

مَیں قتل ہو گیا اگر گلاب بیچتے ہوئے
صبا کو میرا حکم ہے گلوں کو پالتی رہے

کسی شہید نے فلک کو سیریاب کر دیا
کہ خوں اُفق کے بام سے شفق اُچھالتی رہے

شبوں کے کہنہ لُطف نے مرے ظروف بھر دیے
بَلا سے اب خدا کی چشم دن بحالتی رہے

وہ گرد جو دِلوں میں تھی، نہ آیتوں سے دُھل سکی
دُھواں نہ ابر بن سکا، ہوا اُجالتی رہے

سبز بستیوں کے غزال