← Back to writings
Poetry

دید کی لَو بگھو گئی ہم کو

علی اکبر ناطق

Read in Urdu

دید کی لَو بگھو گئی ہم کو
پہلی شبنم تھی، دھو گئی ہم کو

رہ گئے یار ساحلوں کے لیے
موجِ دریا ڈبو گئی ہم کو

سارے الزام دُھل گئے دل کے
چشمِ بدنام رو گئی ہم کو

حوصلہ شب کا دیدنی ہے بہت
لے کے بانہوں میں سو گئی ہم کو

عکس تیرا اجالنے نکلے
نہر پر شام ہو گئی ہم کو

سبز بستیوں کے غزال