غازی عباسؑ کے اور کرب و بلا کے بندے
علی اکبر ناطق
غازی عباسؑ کے اور کرب و بلا کے بندے
کیسے شبیرؑ سے پھر جائیں وفا کے بندے
یا علیؑ تیرے غلاموں پہ زمانے ششدر
بےنیازی کے خدا ہیں یہ خدا کے بندے
منبرِ حمد پہ کرتے ہیں ثنائے حیدرؑ
خود کو رکھتے ہیں مؤدّت میں عطا کے بندے
ناز کرتا ہے صلیبوں کی بلندی پہ تمار
کاٹ لیتے ہیں زباں اس کی ہوا کے بندے
شیخ صاحب سے الگ اپنا وضو اپنی نماز
گِریہ کرتے ہیں عبادت میں عزّا کے بندے
تصویروں کا باغ