← Back to writings
Poetry

چھتری کو رکھا کرتے ہیں کوٹھے سے لگا کر

علی اکبر ناطق

Read in Urdu

چھتری کو رکھا کرتے ہیں کوٹھے سے لگا کر
بے فکر نہ ہو جائیں کبوتر کو اُڑا کر

پھولوں کی بشارت پہ ہنسی آنکھ کی شبنم
مہکا ہے سحاب آج مری خا ک پہ آ کر

گائوں میں چلے آؤ بھریں روح میں سبزہ
بہتی ہوئی ندیا سے ہرے کھیت میں جا کر

بے وجہ مرے باغ میں آنے کی سزا ہے
آنکھوں پہ تری ماروں گُل و رنگ اُٹھا کر

ڈرتے بھی نہیں رات کی تاریک ہوا میں
پھرتے ہو بھرے شہر میں دو چاند اُٹھا کر

رونق ہے بہت آپ کے ہونٹوں پہ شفق کی
آئے ہو مئے ناب کو کیا آگ لگا کر

تصویروں کا باغ