← Back to writings
Poetry

ہرا ہے گر شجرِ دل تو چشم نم سے ہے

علی اکبر ناطق

Read in Urdu

ہرا ہے گر شجرِ دل تو چشم نم سے ہے
چشمِ نم بھی حسین اک تمھارے غم سے ہے

فرات کو اُٹھا کر چلا نہ صدیوں سے
کہ شرم سار وہ عباس کے علم سے ہے

اُٹھاؤ ہاتھ کہ فرمان فاطمہ کا ہے
جو ماتمی ہے ہمارا وہی تو ہم سے ہے

جگر کے لخت دیے دشت کو تو گل پھوٹے
رُخِ حیات پہ سبزہ شہیدِ سَم سے ہے

مرا حسینؑ خدا کا مزاج رکھتا ہے
کہ آج حر بھی سپاہِ شہیدِ اُمم سے ہے

یاقوت کے ورق