← Back to writings
Poetry

آنکھیں نمک بھری ہیں آبِ دہن لگانا

علی اکبر ناطق

Read in Urdu

آنکھیں نمک بھری ہیں آبِ دہن لگانا
تُرشی میں یار تھوڑی شکر ذرا ملانا

ناطق کو رات آ کر بادِ صبا نے بولا
گل پھول پوچھتے ہیں گلزار میں بھی آنا

ترکھان تیرے صدقے گردن نہ میری ڈھلکے
اونچی صلیب رکھنا، میخیں بڑی لگانا

مَیں آب کا پرندہ مَیں پانیوں کا باسی
تم کو زمیں مبارک مجھ کو ہے ڈوب جانا

ناطق کو مَیں نے دیکھا ہر شام کی شفق میں
آنکھوں کے رنگ لے کر بادل میں جا چھپانا

تصویروں کا باغ