← تحریروں کی فہرست
شاعری

آگ بھرا ہے برتن دل کا خالص تانبا لال

علی اکبر ناطق

اردو میں پڑھیے

آگ بھرا ہے برتن دل کا خالص تانبا لال
تپ کرسونا زرد ہوئے ہیں سُرخ انگارہ گال

جھیل سے پنچھی اُڑ جاتا پر گھات میں تھا اِک تیر
شام ڈھلے سے تیر رہا ہے اوڑھ کے شفقی شال

اِک بابو کے رقص نے لُوٹے گاؤں کے کھلیان
پیلی سرسوں جیسے پڑے ہیں دہقانوں کو حال

چُپ نے جکڑا گھر تو گونجا نقارے کا شور
گول مناروں کے گنبد میں آوازوں کے جال

کاٹ کے سورج کو نیزے پر لے گئے شام کے دیس
صبح کے تارے کھیت ہوئے، کرنوں کا پڑا ہے کال

سبز بستیوں کے غزال