← Back to writings
Poetry

شام رُکی ہے غروب بادِ صبا ہے

علی اکبر ناطق

Read in Urdu

شام رُکی ہے غروب بادِ صبا ہے
زرد گلوں کا شفیق رنگ ہوا ہے

لُطف کے آداب چشم نے نہ لیے ہیں
درد یہی باغ سے لے پھول چلا ہے

آگ بھری ہے ہوا کے سینے میں کیسی
دل نےبھری سرد آہ پھر یہ جلا ہے

لوگ یہاں کےفراغ ہیں نہ وہاں کے
تُو کہ جہاں سے گیا ہے اور بسا ہے

تصویروں کا باغ