← تحریروں کی فہرست
شاعری

اک تارا

علی اکبر ناطق

اردو میں پڑھیے

اک تارا ندیوں پار گیا
پُر تال اُڈاری مار گیا
روگ سمے کے چار گیا
پرلے پانڈ کے پار گیا
اور روکنے والا ہار گیا

دیکھنے والے دیکھنے آئے
اُس کو چھپا کر لے گئے سائے
اَمر بقا کے، ملک پرائے
کوئی نہ جانے، بوجھ نہ پائے

ندیوں پار کا دیس انوکھا
وہم، خیال، دلوں کا دھوکا
رستا سان گمان سے گہرا

تیرنے والا ڈوب گیا
اور ڈوبنے والا پار گیا

سُرمنڈل کا راجہ