← تحریروں کی فہرست
شاعری

صبا کی چلمنیں گُلوں سے روٹھنے لگیں

علی اکبر ناطق

اردو میں پڑھیے

صبا کی چلمنیں گُلوں سے روٹھنے لگیں
ہوا کی بالکونیاں بھی ٹوٹنے لگیں

اُفق کا گھر ہے سبز تر حِنا کے باغ سے
لہو کی کونپلیں شفق سے پھوٹنے لگیں

حیات کی کلا ئی سے ہیں ٹوٹی چوڑیاں
گلابی ہاتھ والی نبضیں چھوٹنے لگیں

مَیں تارا تارا نور دے گیا زمین کو
سیاہ رات دیویاں وہ لُوٹنے لگیں

وے آنگنوں میں سوکھتی پڑی تھی ہلدیا ں
جنوبی مندروں کی ناریں کُوٹنے لگیں

جنھیں تمھارے کنگنوں نے چُھو کے زر کیا
سنہری سر کگوریاں بھی ٹوٹنے لگیں

تصویروں کا باغ