← تحریروں کی فہرست
شاعری

علیؑ نام

علی اکبر ناطق

اردو میں پڑھیے

علیؑ نام کا تِلک لگایا علیؑ نام کی مالا
علیؑ نام سے جوڑا مَیں نے مَن کا دھرم شالا
علیؑ نام کا تال بنایا علیؑ نام کا پانی
کلی کے اُجلے دل کا مالک علیؑ نام کا مانی
علیؑ نام سے سینہ دھویا علیؑ نام سے جیبا
علیؑ نام کو سیکھنے والا جگ میں سب سے بیبا
علیؑ نام کے گُنگھرو باندھے علیؑ نام کا ٹَل
علیؑ نام کی دوں دہائی جیون کے ہر پَل
علیؑ نام کا جپنے والا جگ جیون سے پار
دنیا مجھ کو کہے دیوانہ لیکن مَیں ُہشیار
آ بیبا آ بیٹھ کے جَپ لے علیؑ نام کی مالا
بے پرواہی جگ سے برتے علیؑ کو جپنے والا

مارچ کے پھول